پیٹرولیم بحران، کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

473

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم بحران سےمتعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر بڑا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن ، اوگراحکام اور بورڈ افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آئل کمپنیوں کے خلاف بھی فوجداری کارروائی ہوگی،کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرنے کے بعد مانیٹرنگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آئل مارکٹنگ کمپنیوں کا فرانزک آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،کمپنیوں کو عبوری  لائسنس جاری کرنے والے افسران بھی شکنجے میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے، غیر قانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پر بھی کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔