پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

470

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہناہےکہ قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلیے کوششوں کوتسلیم کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈ می میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضامہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے کاکول پہنچنے پر کمانڈنٹ میجر جنرل عمر بخاری نے جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا، پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں، دونوں سری لنکن کیڈٹس پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونیوالی پہلی کیڈٹس ہیں، خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ پاس آؤٹ ہونیوالوں میں بلوچستان کے 60کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضانے نمایاں کارکردگی والے کیڈٹس میں اعزازات، ایوارڈزتقسیم کیے جبکہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں سری لنکا، عراق، مالدیپ، نیپال کے کیڈٹس بھی شامل تھے ،تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، پوری قوم کو مسلح افواج سے توقعات وابستہ ہیں۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، پاکستان فروغ امن کیلیے کوشاں ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کہناتھاکہ دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلیے کوششوں کوتسلیم کرے، دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔