این اے 75، پولنگ کا وقت مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

531

ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 75 میں مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے خلیل بھی امیدوار ہیں۔

ڈسکہ میں سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے تھے، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا گیاتھا۔

پاک فوج کے اہلکار بھی ڈسکہ اسٹیڈیم میں موجودرہے، جنہیں ضرورت پڑنے پر طلب کیا جا سکتا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر خود صوبائی دفتر پنجاب میں بیٹھ کر الیکشن کی مانیٹرنگ کر رہے تھے، پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔

این اے 75 میں 360 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 176 کو حساس قرار دیا ہے۔ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹگری میں شامل ہیں۔