دنیا بھر میں کورونا کے8 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

382

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور  دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبائ سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 53 لاکھ 48 ہزار 940 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 29 ہزار 594 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ 8ہزار 212 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ2 ہزار69 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 134 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 74 ہزار 840 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 18 لاکھ 2 ہزار 772 ہو چکی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 81 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 78 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 43 لاکھ 46ہزار 766 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 48 ہزار 934 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار 414 ہو گئی۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 68 ہزار 467 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 32 لاکھ 5ہزار 926 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 98 ہزار 395 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 49 لاکھ 80 ہزار 501 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ2 ہزار 247 ہو گئیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 23 ہزار 984 ہو چکی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 40 ہو گئی، کیسز کی تعداد 43 لاکھ 65 ہزار 461 ہو چکی ہے جبکہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 33 ہزار 454 تک جا پہنچی ہے اور کورونا وائرس کے کیسز 37 لاکھ 45 ہزار 657 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 78 ہزار 689 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 74 ہزار 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 737 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 758 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 139 کیسز سامنے آئے ہیں اور  مزید 100 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 772 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 اعشاریہ 47 فیصد ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو چکی ہے اور 24  گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار69 ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 6 لاکھ 88 ہزار 894 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 73 ہزار 78 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 204 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 27 ہزار561 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔