آئرلینڈ داخلے پر لازمی قرنطینہ کرانے والا واحد یورپی ملک

457

آئرلینڈ یورپ میں داخلے پر لازمی قرنطینہ کرانے والا واحد ملک بن گیا۔

آئرلینڈمیں آنےوالوں کےلیے قرنطینہ کانفاذ 15 اپریل سےہوگا۔ آئرلینڈ میں داخلے پر لازمی قرنطینہ کرنے والے ممالک میں امریکا،فرانس،اٹلی، پاکستان، بنگلادیش، کینیڈا دیگر ممالک شامل ہیں۔

برطانیہ ، امریکا، فرانس سمیت دنیا کے دیگر بڑے ممالک بشمول یورپی ریاستوں میں لازمی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور منفی کورونا ٹیسٹنگ کی بنیاد پر ایس او پیز کے تحت نقل و حمل کی اجازت ہے۔

ادھر اٹلی نے6علاقوں میں نافذلاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے جب کہ برازیل کےشہرساؤپالومیں کورونا کےسبب عائد پابندیوں میں پیرسےنرمی کی جائےگی۔

میکسیکومیں اپریل کےآخرسے50سال سےزائدعمروالوں کی کوروناویکسی نیشن ہوگی۔