‘ویکسین اورخون میں پھٹکیاں بننےمیں کوئی تعلق نظرنہیں آرہا’

408

امریکامیں جانسن اینڈجانسن کی کوروناویکسین لگوانےوالے4افرادکےخون میں پھٹکیاں بننےکے معاملے کا یورپین ڈرگ ریگولیٹر جائزہ لے گا۔

جےاینڈجے کا کہنا ہے کہ تاحال کوروناویکسین اورخون میں پھٹکیاں بننےمیں کوئی تعلق نظرنہیں آرہا، خون میں پھٹکیاں بننےکی دوسری وجوہات ہوسکتی ہیں،تحقیقات جاری ہیں، جانسن اینڈ جانسن کوروناویکسین اورخون میں پھٹکیاں بننےمیں تعلق نہیں ملا۔

دوسری جانب فائزربایواین ٹیک نےامریکی ریگولیٹرزسے12سے15سال کےافرادمیں ویکسین کےاستعمال کی اجازت طلب کرلی۔

فائزرکمپنی نے کوروناویکسین کے 12سے15سال کی عمرکےکلینیکل ٹرائلزکےنتائج کااعلان مارچ میں کیاتھا۔

ادھر اٹلی نے6علاقوں میں نافذلاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے جب کہ برازیل کےشہرساؤپالومیں کوروناکےسبب عائدپابندیوں میں پیرسےنرمی کی جائےگی۔

میکسیکومیں اپریل کےآخرسے50سال سےزائدعمروالوں کی کوروناویکسی نیشن ہوگی۔