فارنگ فنڈنگ کیس: عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

208

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فارن فنڈنگ کیس میں عدالت عظمیٰ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 اپریل کو اپیل پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دیا تھا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔