امت مسلمہ ماہ صیام کی فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی تیاری کرے‘ ڈاکٹر خالد محمود

214

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کورونا وبا کے مخصوص حالات میں امت مسلمہ پرسایہ فگن ہو رہا ہے۔ ماہ صیام رحمتوں اوربرکتوں کے حصول اور جہنم سے نجات کاذریعہ ہے۔ نبی پاک ؐ نے اس ماہ کو شہر عظیم اور شہر مبارک قراردیا ہ۔ یہ عظمت اور برکت کا مہینہ ہے۔امت مسلمہ انفرادی اور اجتماعی طور پر اس کی فیوض اور براکات سے مستفید ہونے کے لیے تیاری کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔