ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا دورۂ راولپنڈی چیمبر آف کامرس

180

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر محمد ناصر مرزا سے ملاقات کی۔ اس موقع پرگروپ لیڈر سہیل الطاف سینئر نائب صدرعثمان اشرف، نائب صدرشاہ ریز ملک،مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر کے ارکان بھی موجود تھے۔ آ رپی او عمران احمر نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ شہر میں امن ہو گا تو سرمایہ کار اور تاجر اعتماد کے ساتھ کاروبار کر سکے گا۔معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔