بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین4 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب

381

کراچی(اسٹاف رپورٹر):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز کا ریکارڈ قائم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم کو یہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے آئندہ ایک روزہ کرکٹ میچز کی 2اننگز میں 192 رنز درکار ہونگے۔بابر اعظم نے اب تک 78 اننگز میں 3 ہزار 808 رنز بنارکھے ہیں۔ کم ترین اننگز میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقاکے بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 81 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔اس لسٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز ویون رچرڈ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 88 اننگز میں سرانجام دیا تھا،انگلش کپتان جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 93 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔