جنوبی افریقا میں فتح حاصل کرنا ہمیشہ خواب رہا، یونس خان

227

جوہانسبرگ(جسارت نیوز )قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں جیتنا ہمیشہ خواب رہا، ون ڈے سیریز جیتنے پر بہت خوشی ہوئی، قومی ٹیم میں مختلف شعبوں میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی ضرورت ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آرہا ہے۔ جمعہ کو ویڈیو پیغام میں سابق کپتان اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ جنوبی افریقاکے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹاپ آرڈر نے عمدہ پرفارمنس دکھائی۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں جا سکے تھے، انہوں نے جنوبی افریقاکے خلاف شاندار واپسی کی۔ یونس خان نے کہا کہ لگاتار 2 سنچریاں کرنا ہر بلے باز کا خواب ہوتا ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا جیسے ملکوں میں جا کر سنچری کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بابراعظم دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ان کی کپتانی میں بھی بہتری آرہی ہے۔