بنگلا دیش کا دورہ سری لنکا کے لیے 21رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

286

ڈھاکا(جسارت نیوز)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )نے جمعہ کو دروہ سری لنکا کیلیے 21 رکنی ابتدائی ا سکواڈ کا اعلان کر دیا، جس میں3 فاسٹ بولر موکید الاسلام ، شاہد الاسلام اور شورف الاسلام کو شامل کیا گیا ہے ۔ ادھر نورالحسن ، شوگوگو ہوم اور خالد احمد بنگلا دیش ٹیم میں واپس آئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل مستفیض الرحمن ، سومیا سرکار اور حسن محمود کو اسکواڈ سے خارج کردیا گیا ہے۔ انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے محروم رہنے والے شکیب الحسن نے آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اس لیے ان کا دورہ سری لنکا کے لئے انتخاب نہیں کیاگیا ۔ انہیں بی سی بی نے این او سی دیا تھا ۔بی سی بی نے ٹیم میں اضافی بولرز کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہوم بورڈ ان کے پریکٹس سیشن کے لئے کوئی نیٹ بولر فراہم نہیں کرے گا۔