جنوبی افریقا کا ٹی20سیریز کے لیے ا سکواڈ کا اعلان

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 4 ٹی -20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لئے ا سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے جنوبی افریقا ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما پاکستان کے خلاف4 ٹی -20میچوں پر مشتمل سیریز سے باہر ہوگئے ، ان کی جگہ ہنرک کلاسین پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ راسی وین ڈیر ڈوسن کو پہلے ہی پٹھوں میں تنا کا سامنا ہے اور وہ کافی حد تک فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کر چکے ہیں ۔ تاہم سلیکٹرز نے ان کو ا سکواڈ میں شامل کر لیا ۔ سلیکٹرز نے ایڈن مارکرم ، اینڈیل پہلوکیو ، ڈیرن ڈوپیولن اور ویاان مولڈر کو ٹی -20 اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔4 ون ڈے میچزمیں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنے والے کائل ویرائن بھی 18 رکنی ٹیم میں شامل ہیں ۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان 4 ٹی -20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔