چین پاکستان عوام کو اپنی منڈیوں تک رسائی دے،ناصر حیات مگوں

184

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی جمہوریہ چین کے ایمبیسڈر نونگ رونگ کراچی میں چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اجلاس میں پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی تعلقات سے متعلق مختلف موضوعات پر خصوصی طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔چینی حکومت کے آئندہ آن لائن بزنس پورٹل کے بارے میں ایوان سے اپنے خیالات شیئر کیے جو پاکستانی تاجر برادری کے لیے اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ آسانی سے جڑ جانے کا ایک اچھا موقع ہوگا۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین نہ صرف اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے بلکہ کراچی کے قونصل جنرل آفس میں بھی تاجر برادری خصوصا ًفیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لیے اپنی مکمل حمایت میں توسیع کی۔صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک اور دوطرفہ تجارت کے خلاف منفی ہوا کے خاتمے کے لیے مضبوط اور مستقل باہمی کوششوں پر زور دینے پر زور دیا ۔ انہوں نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ چین پاکستانی عوام کو چینی منڈی تک رسائی دے کرسرمایہ کاری پر توجہ دے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اس موقع پر حکومت پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین عطیہ کرنے پر حکومت چین کا تہہ دل سے اظہار تشکر کیا۔اجلاس میں کی گئی گفتگو کے دوران سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے مہمان خصوصی سے درخواست کی کہ وہ زراعت کے میدان میں تکنیکی معلومات کی منتقلی میں پاکستانی تاجر برادری کو تعاون فراہم کریں۔پاک چین بزنس کونسل کے چیئرمین شیخ جاوید الیاس نے دوطرفہ تجارت میں عدم توازن کی نشاندہی کی جو چین کے حق میں بھاری ہے۔ انہوں نے سفارت خانے کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ فیڈریشن کے ساتھ پاکستان میں چینی صنعتوں کی جگہ بدلنے کی نشاندہی کرنے میں خاص طور پر نئے معاشی خطوں میںسی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی سرمایہ کاری کے لیے شناخت کی گئی ہے۔انہوں نے دو طرفہ تجارت کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کے آسانی سے حل کے لیے پاک چین مشترکہ تنازعات حل کمیٹی کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔