ماسٹر چنگان موٹرز نے ملتان میں پہلی فلیگ شپ 3S ڈیلرشپ کا افتتاح کر دیا

203

ملتان(کامرس ڈیسک)پاکستان بھر میں پہلے سے قائم 3S (سیلز، سروس اینڈ سپیئر پارٹس) ڈیلر شپس کے وسیع اور بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کو ملتان میں اپنی پہلی فلیگ شپ 3S ڈیلر شپ کے افتتاح پر فخر ہے۔ ماسٹر چنگان ملتان موٹرز کے لیے نئے شو روم کا افتتاح 27 مارچ کو ہوا اور یہ پاک عرب فرٹیلائزر مین خانیوال روڈ کے قریب قابل رسائی مقام پر واقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں، سابقہ و مستقبل کے صارفین اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ندیم ملک نے ملتان میں نئے شو روم کا افتتاح کیا۔ ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او دانیال ملک نے شوروم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملتان میں ماسٹر چنگان موٹرز کے فلیگ شپ 3S ڈیلر شپ کے آغاز پر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ملک کی آٹو موبائل صنعت کے لیے چنگان کے مسلسل عزم اور پاکستان میں چنگان گاڑیوں کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کا اظہار ہے۔