تمام ممالک کو دوا بنانے کی اجازت دی جائے ،میاں زاہد حسین

313

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عید کے بعد تمام افراد کو کورونا ویکسین کے لیے رجسٹر کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور عوامی مفاد کے مطابق ہے تاہم عید کے بعد کے بجائے فور ی و یکسینیشن کا کام شر وع جائے۔ بزرگوں کے علاوہ نوجوانوں کو بھی دیکسین لگانا ضروری ہے کیونکہ وہی ہمارا مستقبل ہیں۔ اب تک سرکاری اداروںنے صرف گیارہ لاکھ جبکہ نجی شعبہ نے چودہ ہزار افراد کو دیکسین لگائی ہے جو بہت کم ہے جس کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک دن میں پانج ہزار سے زائد مثبت کیسوں کے ریکارڈ اور بڑ ھتی ہوئی اموات ناقابل قبول ہیں۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ عید کے بعد روزانہ سوا لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جو خوش آئند ہے مگر اس رفتار سے بھی ساری ملکی آبادی کی ویکسینیشن میں تقر یبا سات سال کا عرصہ درکار ہو گا۔