معروف صنعتکار مجید عزیز یواین جی سی این پی کے صدر منتخب

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف صنعتکار اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے سابق صدر مجید عزیز کو یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان ( یو این جی سی این پی) کا صدر منتخب کیا گیاہے۔ سالانہ عام اجلاس میں اسماعیل ستار (حب سالٹ بلوچستان) سینئر نائب صدر جبکہ مہوش صدیقی (ای پی ایل اے لیبارٹریز کراچی)، محمد وقار (نیسلے پاکستان لاہور) اور عثمان مختار (صداقت لمیٹڈ فیصل آباد) بھی نائب صدر منتخب ہوئے۔ جلاس عام میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے 18 ممبران کا انتخاب بھی کیا گیا جن میں اقوام متحدہ، حکومت، ویب کوپ، ورکرز، اکیڈمیا اور خواتین کی نمائندگی کرنے والے 6 شریک ارکان بھی شامل ہیں۔یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے نو منتخب صدر مجید عزیز نے اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے ممبران نے نہ صرف وعدہ کیا ہے بلکہ یواین سی جی کے10 اصولوں کے ساتھ منصوبوںکا آغاز بھی کردیا ہے۔ ان 10 اصولوں میں 3کا تعلق انسانی حقوق سے، 4 لیبر سے متعلق، 3 ماحولیات جبکہ ایک انسداد بدعنوانی سے متعلق ہیں۔