اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت فروخت 152.95روپے ہو گئی

599

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر153 روپے سے گھٹ کر152روپے پر آ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت153.05روپے سے گھٹ کر152.95 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کرید152.80روپے اور قیمت فروخت 153.20 روپے پر بدستور برقرار رہی اسی طرح یورو کی قیمت خرید 180.50 روپے اور قیمت فروخت 182.30 روپے پر مستحکم رہی تاہم 70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209.20روپے سے گھٹ کر208.50 روپے اور قیمت فروخت 211.20 روپے سے گھٹ کر210.50 روپے پر آ گئی ۔