گورنر اسٹیٹ بینک پیرکوپاکستان اسٹاک کا دورہ کریں گے

259

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کریں گے ۔ترجمان پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی و دیگر اعلیٰ عہدیداران اور اسٹاک بروکرز سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے،گورنر اسٹیٹ بینک اس موقع پر روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب(گونگ) میں بھی شریک ہوں گے۔