پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

301

سنچورین(جسارت نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے5بجے شروع ہوگا،قومی ٹیم ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلئے بھی پر امید ہے جبکہ میزبان ٹیم کپتان سمیت اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 17ٹی20میچزکھیلے گئے، 9میں جنوبی افریقا اور8میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی20پر نظریں مرکوز کرلی ہے، اعتماد سے بھرپور بابراعظم ٹی20سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریزکاپہلا میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میزبان جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا لگا ہے، پروٹیز بلے باز روسی وان ڈرڈسن ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ، ڈسن تیسرے ون ڈے سے قبل سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔اس کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھی ان فٹ ہیں، کپتان ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی میچز میں دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اب تک17ٹی20میچزکھیلے گئے،9 میں جنوبی افریقا اور8میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں انجرڈ ہونے والے شاداب خان کی جگہ زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا، شاداب خان کو ڈاکٹرز نے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آج سے دونوں ٹیمیں 4ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔پہلے2 میچزوانڈرزگرانڈ جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے بقیہ 2 میچز 14 اور16اپریل کو سپراسپورٹس پارک سنچورین میں شیڈول ہیں تمام میچزپاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 21سے 25اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔