پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ورچوئل اجلا س آج ہوگا

139

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس آج ہوگا۔ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بورڈ ارکان کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر اجلاس آن لائن ہوگا۔اجلاس کے ایجنڈا میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس،آڈٹ کمیٹی کی رپورٹ،ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن، رسک منیجمنٹ اور کمرشل افیئرز کمیٹیز پر اپڈیٹ اورماڈل آئین برائے کرکٹ کلبز پر تبادلہ خیال کے علاوہ دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔