کندھکوٹ،ایس ٹی پی کا جھوٹے مقدمات قائم کرنے کیخلاف احتجاج

292

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)گھوٹکی میں ایس ٹی پی کے جنرل سیکرٹری خالد لاکھو پر ایم ایس گھوٹکی کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کیے جانے کے خلاف ایس ٹی پی کشمور کے کارکنوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا۔ ایس ایس پی گھوٹکی سے نوٹس لیکر جھوٹے مقدمات ختم کروانے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں ایس ٹی پی کے جنرل سیکرٹری خالد لاکھو پر ایم ایس گھوٹکی کی طرف سے جھوٹے مقدمات درج کیے جانے کے خلاف کشمور میں بھی ایس ٹی پی کے کارکنوں کا ایس ٹی پی تعلقہ صدر رفیق احمد چنا،سہنو خان چاچڑ، حاکم علی جکھرانی اور یار احمد جکھرانی و دیگر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پلے کارڈز و پارٹی پرچم اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیااور گھوٹکی ایم ایس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رفیق احمد چنا و دیگر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے کرپٹ ایم ایس نے بلاجواز گھوٹکی کے ایس ٹی پی کے جنرل سیکرٹری خالد لاکھو پر جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل سے اپیل کرتے ہیں کہ معاملے کا نوٹس لے کر خالد لاکھو پر درج کیے گئے جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔