کھپرو، پاک مشن سوسائٹی کا گاؤں محمود تھیبو اور لون خان میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ

272

کھپرو (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم پاک مشن سوسائٹی کی جانب سے گاؤں شفیع محمد ہالیپوتہ، گاؤں محمود تھیبو اور گاؤں لون خان میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ مفت طبی کیمپ میں ایم ایس تعلقہ اسپتال کھپرو ڈاکٹر محمد سلیم بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر عابد ساند اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے 6 سو مریضوں کو چیک کیا، جنہیں مفت ادویات دی گئیں۔ اس موقے پر پاک مشن کے نیاز جان نے کہا ہماری کوشش ہے کہ مزید مفت طبی کیمپ لگائے جائیں، ہم اس پلیٹ فارم سے بہترین قسم کی ادویات مفت مہیا کررہے ہیں، ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی طبی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر شہزاد کھوسو اور دیگر بھی موجود تھے۔