بلوچستان ،نصیر آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2افرادقتل

225

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں غیرت کے نام پر ایک عورت سمیت دو افراد کو قتل کر د یے گئے ، جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میںایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ محمد جان عمرانی میں غیرت کے نام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت وحیدہ اور اس کے مبینہ آشنا فدا حسین کو قتل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اسپتال منتقل کردیں۔جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر د ی گئیں۔ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے جبکہ فائرنگ کا ایک اور واقعہ نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری کی حدود گوٹھ میں پیش آیا ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص واحد بخش جاں بحق ہو گیا۔ مقتول صوبہ سندھ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔