ٹنڈو محمد خان پولیس کی جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

152

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، 2 ملزمان گرفتار، دیسی شراب برآمد، مقدمہ درج۔ ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران پیٹرولنگ فاضل ٹاؤن پر چھاپا مار کر بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے شراب فروش غلام مصطفی عرف کارو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50 لیٹر غیر تیارشدہ ، جبکہ 30 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب اور دیسی شراب بنانے کا سامان برآمد کرتے ہوئے ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملا کاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران پیٹرولنگ وسی ملوک شاہ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش عبدالغنی سومرو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے ملا کاتیار پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔