لاڑکانہ، کتوں نے بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد کو کاٹ لیا

182

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے 12 بچوں اور 2 خواتین سمیت 23 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، جن میں 7 سالہ ارم بی بی، قادر، 8 سالہ خالدہ بی بی، 9 سالہ محمد صادق، غلام رسول، 10 سالہ عبدالغنی، مبین احمد، 11 سالہ بلاول، محمد رفیق، علی رضا، رحمن، غازی، 17 سالہ منیب الرحمن، 25 سالہ نصراللہ، 25 سالہ حضور بخش، 28 سالہ سعید، 32 سالہ اکبر، 37 سالہ غلام حیدر، 45 سالہ امیران خاتون، 52 سالہ امداد حسین، 55 سالہ صفوران خاتون اور 56 سالہ روشن علی شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ویکسین اور علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا۔