شہدادپور پولیس کا کارنامہ، تاجر کی مسروقہ موٹر سائیکل لوٹا دی

125

شہدادپور (نمائندہ جسارت) پولیس نے تاجر کی چوری ہوئی موٹر سائیکل سی ڈی 70 برآمد کر کے تاجر کو واپس کردی، تاجروں کا پولیس سے اظہار تشکر، پھولوں کے ہار پہنائے۔ شہدادپور کے تاجر حاجی جاوید بشیر کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل گزشتہ دنوں نا معلوم چور گھر کے باہر سے چوری کر کے لے اڑے تھے، جس کی این سی حاجی جاوید بشیر نے شہدادپور تھانے میں درج کروائی جس پر ایس ایچ او شہدادپور طفیل بھٹو نے پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے تاجر کی موٹر سائیکل برآمد کر کے تاجر کے حوالے کردی۔ تاجروں نے پولیس سے اظہار تشکر کیا، پولیس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کریانہ یونین کے صدر عبداللہ پنہور امان اللہ، فیصل بھٹی، عامر بھٹی ودیگر نے پی ایس شہدادپور پہنچ کر ایس ایچ او طفیل بھٹو کو پھولوں کے ہار پہنائے اور کیک کا تحفہ پیش کیا اور پولس کو مٹھائی کھلا کر مبارک باد دی۔