پختونخوااسمبلی ،بچوں کو گود لینے سمیت 3قراردادیں منظور

210

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوااسمبلی نے متنازع ولدیت والے بچوں کو گودلینے کے لیے قانون سازی کرنے کے حوالے سے متعلق قرارداد سمیت 3 قراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، پی پی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے پہلی قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ متنازع ولدیت والے بچوں کو قانونی طریقے پر گود لینے کا قانون نہ ہونے کی وجہ سے کافی دشواریاں درپیش ہیں، متنازع ولدیت والے بچوں کو قانونی طریقہ کار کے تحت گود لینے کے لیے حکومت قانون سازی کرے۔ اے این پی کے رکن وقارخان نے مشترکہ قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ائرپورٹ لنک روڈ لینے کے لیے مسافروں کو مناسب ٹرننگ پوائنٹ دیاجائے۔ ایم ایم اے کی رکن حمیراخاتون نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ تھیلیسمیا کے موذی مرض میں مبتلابچوں کا مکمل علاج بھی صحت انصاف کارڈ میں شامل کیا جائے۔صوبائی وزرا ڈاکٹرامجدعلی اور شوکت یوسفزئی نے تینوں قراردادوں کی حمایت کی ۔