قرآنی آیات کی توہین کا الزام‘ سول اسپتال کی2 مسیحی نرسوں کیخلاف مقدمہ درج

113

فیصل آباد(صباح نیوز) قرآنی آیات کی توہین کے الزام میں سول اسپتال کی2 مسیحی نرسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ سول اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ کی درخواست پر درج کیا گیا۔ پولیس نے دونوں نرسوں کو حراست میں لے لیا۔