پورٹ قاسم‘ کیٹامائن انجکشن اسمگل کرنے کی کو شش ناکام

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل کسٹمز ایکسپورٹ پورٹ قاسم نے ایل ای ڈی بلب کی آڑ میں8 کروڑ سے زائد مالیت کی کیٹامائن انجکشن(کیمیکل) اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئے4 ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اومٹک انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے6 ہزار ڈالر مالیت کا ایل ای ڈی بلب کی ایک کھیپ امریکا برآمد کرنے کے لیے پورٹ قاسم ایکسپورٹ کلکٹریٹ لایاگیا، جس کو کلیئرکرنے کی ذمے داری کلیئرنگ ایجنٹ کوکب انٹرپرائززکو دی گئی۔ برآمدشدہ کھیپ کی ایگزامنیشن کے لیے مارک کیاگیا۔، جس پر پہلے سے ہی اے این ایف نے ہولڈ کیا ہوا تھا۔ تاہم اے این ایف نے کھیپ کی ایگزامنیشن کے دوران25 کارٹن سے3.8 کلوگرام کیٹامائن کی مقدار برآمدکی ، جیسے اے این ایف نے محکمہ کسٹمز کے سپرد کردیا ۔ محکمہ کسٹمز نے بعدازاں کھیپ کی باریک بینی سے ایگزامینشن کی تو انکشا ف ہوا کہ کھیپ کے275 کارٹن میں بلب کے نچلے حصے میں52.6 کلوگرام کیٹامائن کی مقدار چھپائی گئی تھی۔