راشد نسیم آج بلوچستان کے 3روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

138

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم آج بلوچستان کے3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ تنظیمی دورے کے دوران وہ جھل مگسی، جعفرآباد، سبی اور بولان میں جماعت اسلامی کے کارکنان سے ملاقات کریں گے اور تنظیمی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات اور حلقہ خواتین کے اجلاسوں میں شرکت، بلدیاتی الیکشن اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ان کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔