اپوزیشن لیڈر یوسف گیلانی کے حمایت یافتہ گروپ میں 2 نئے سینیٹر شامل

168

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے حمایت یافتہ گروپ میں 2 نئے سینیٹرز باقاعدہ شامل ہوگئے۔ فاٹا کے 2 آزاد اراکین سینیٹر ہلال الرحمن، سینیٹر ہدایت اللہ آزاد گروپ میں شامل ہوئے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 6 آزاد اراکین پر مشتمل سینیٹرز کے نئے آزاد گروپ کا سرکلر جاری کردیا ہے، سینیٹر دلاور خان آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔