وفاقی وزیر ریلوے کو شوکاز نوٹس‘وضاحت طلب

180

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوارامجد آفریدی کے حلقہ انتخاب این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں انتخابی مہم چلانے پروفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔اعظم سواتی نے گزشتہ روز کراچی کے انتخابی حلقے این اے 249 میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا تھا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر نے انتخابی مہم میں حصہ لیا، جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں۔ای سی پی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اعظم سواتی سے جواب طلب کیا ہے اور انہیں 5 روز میں وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔