شمالی آئرلینڈ میں پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے

295
آئرلینڈ: مشتعل نوجوان پولیس اہل کاروں پر پیٹرول بم پھینک رہے ہیں

 

بیلفاسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی آئرلینڈ میں تشدد کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مشتعل نوجوانوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جلاؤ گھیراؤ کے ساتھ پولیس پر پیٹرول بموں اور پتھروں سے حملے کیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایک ہفتے سے جاری فسادات میں زخمی ہونے والے اہل کاروں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔