صدر ووزیراعظم کا برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال پر اظہار افسوس

253

اسلام آباد(آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خا ن نے برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جاری تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے کہا پرنس فلپ کی وفات سے پاکستان نے ایک مخلص دوست کھو دیا۔ دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ عالیہ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔