پی آئی اے: کپتان اور فرسٹ آفیسر کے روزہ رکھنے پر پابندی

463

کراچی (آن لائن) قومی ائر لائن پی آئی اے نے رمضان المبارک میں پائلٹ سمیت کیبن کریو کے روزہ رکھنے پر پابندی عاید کر دی ہے اور کیبن کریو کے لیے سیفٹی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کپتان اور فرسٹ آفیسر کو روزہ رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف آف فلائٹ آپریشنز کیپٹن ارشد خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روزہ رکھ کر فلائی کرنا نہ صرف فرد واحد بلکہ طیارے میں سوار ہر شخص کیلیے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے، روزہ رکھنے والے کیبن کریو رکن کیلیے انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بوئنگ 777، ائر بس 320 اور اے ٹی آر طیارے کے کپتان اور فرسٹ آفیسر لازمی عملدرآمد کر یں گے، روزے کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں، تاہم روزہ رکھ کر فلائٹ میں فرائض کی انجام دہی صحت پر مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے، انتظامیہ کے فیصلے کا مقصد عملے کو صحت کے مسائل سے بچانا ہے۔