بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ‘ سید عبدالرشید کا بڑے دھرنے کا انتباہ

245

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی اور امیر ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے‘ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے‘ بجلی دو بل لو کا عمران خان کا نعرہ کہاں گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسیٰ لین میں کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے جاری دھرنے سے رات گئے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید عبدالرشید نے کہا کہ بجلی دو بل لو کیوں ہمارے وزیر اعظم صاحب الیکشن سے پہلے یہی نعرہ لگاتے تھے،اب انکی حکومت آگئی ہے وعدہ پورا کریں،بتایا جائے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کب رکے گا ‘لیاری کے جن علاقوں سے 100 فیصد ریکوری ہے وہاں کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو دھرنا جاری رہے گا، اربوں روپے منافع والا ادارہ بجلی پوری کیوں نہیں کر پارہا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس بڑا دھرنا لیاری کے عوام کسی بھی بڑی شاہراہ پر دے سکتے ہیں، اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو بڑے عوامی احتجاج کے لیے تیار ہوجائیں۔