پاک فوج کے 37 بریگیڈئرز کی میجر جنرلز کے عہدے پر ترقی

917

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پروموشن بورڈ کا اجلاس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوا، تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈئر عمر مقبول، بریگیڈئر محمد عاصم خان، بریگیڈئر غلام محمد، بریگیڈئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈئر محمد امتنان بابر، بریگیڈئر عبدالسمیع، بریگیڈئر عمر احمد شاہ، بریگیڈئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈئر محمد فرحان یوسف، بریگیڈئر منیرالدین، بریگیڈئر محمد عرفان خان، بریگیڈئر نور ولی خان، بریگیڈئر کمال انور چودھری، بریگیڈئر سلمان معین، بریگیڈئر نسیم انور، بریگیڈئر ملک عامر محمود خان، بریگیڈئر عدنان سرور ملک، بریگیڈئر محمد قذافی، بریگیڈئر محمد نعیم اختر، بریگیڈئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈئر ندیم یوسف، بریگیڈئر فرخ شہزاد راؤ اور بریگیڈئر خرم نثار شامل ہیں جبکہ آرمی میڈیکل کور سے ترقی پانے والوں میں بریگیڈئر افتخار احمد ستی، بریگیڈئر سید عادل حسنین، بریگیڈئر مسز قمرالنساء چودھری، بریگیڈئر عرفان علی مرزا، بریگیڈئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈئر محمد وسیم، بریگیڈئر محمد سہیل امین، بریگیڈئر نسیم احمد سمورے، بریگیڈئر مسز شازیہ نثار، بریگیڈئر اعجاز غنی، بریگیڈئر ارشد نسیم اور بریگیڈئر ندیم احمد رانا شامل ہیں۔