نیپرا نے 12پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

210

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ( نیپرا) نے 355 میگاواٹ بجلی کی مجموعی گنجائش رکھنے والے2006 کی قابل تجدید پاور پالیسی کے تحت بننے والے 07 بگاس، 03 ونڈ اور 02 سولر پاور پلانٹس کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے-جی) نے ان 12 پاور پلانٹس کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں نظر ثانی کے لیے نیپرا کو درخواستیں دی تھیں، اتھارٹی نے قواعد و ضوابط کے تحت درخواستوں کو تسلیم کیا اور 03 مارچ 2021 کو اس معاملے پر عوامی سماعت کی۔ اتھارٹی نے سی پی پی اے۔ جی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔