عدلیہ پر تنقید، وزیراعظم کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پیش کرنے کا حکم

145

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیراعظم کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی نے سماعت کی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھی عدلیہ پر تنقید نہیں ہو سکتی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل اپنے ٹی وی پروگرامز اور بیانات میں عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی عدلیہ پر تنقید توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، آئین پاکستان کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جاسکتی۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت، عدلیہ سے متعلق پروگرامز کو بند کرنے کا حکم دے۔