درہ آدم خیل‘ اجتماعی قبرسے 16لاپتاکان کنوں کی لاشیں برآمد

343

کوہاٹ (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 2011ء میں اغوا کیے گئے 16کان کنوں کی لاشوں کی باقیات ایک اجتماعی قبر سے برآمد کی گئی ہیں۔شانگلہ کول مائنر ورکرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے مطابق یہ اجتماعی قبر خیبر ایجنسی کے علاقے طور سپاور پستاوانہ میں دریافت ہوئی جس کے بعد تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔شانگلہ کول مائنر ورکرز ایسوسی ایشن کے ترجمان سرفراز خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ریسکیو ورکرز کو جائے وقوع سے 6لاشوں کی باقیات ملیں تاہم بعدازاں مزید کھدائی کے بعد مجموعی طور پراس قبر سے 16 لاشوں کی باقیات برآمد کر لی گئیں۔