شوگر اسکینڈل ‘ نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی طلب

913

راولپنڈی (صباح نیوز)نیب کی طرف سے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کوطلب کر لیا۔حکام کے مطابق جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ہیں، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو بھی طلب کیا گیا ہے، خضر حیات کو 14اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق صنعت و پیداوار کے اکائونٹنٹ مزمل پاشا کو 13 اپریل کو پیش ہونے کا حکم ہے، پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کر لیا گیا۔ تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی، سوالنامہ بھجوا دیا گیا ہے۔سوالنامہ میں کہا گیا کہ 2017ء میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیاد پر کیا گیا،قیمتوں کے تعین کا اختیار کس نے دیا، عالمی ریٹ کا تعین کیسے ہوا؟۔2017ء سے 2019ء تک چینی کی سبسڈی کے لیے بھیجے گئے پروپوزل کا ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی، نیب محکمہ خوراک پنجاب کا ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔