مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43 فیصد تک پہنچ گئی

368

اسلام آباد(آن لائن ) ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ آلو کی فی کلو قیمت میں بھی 3 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت بھی 3 روپے 33 پیسے بڑھ گئی ہے ۔ایک ہفتے کے دوران دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل اور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔