گہرے ترین سمندر میں ڈوبنے والا واحد جنگی جہاز

714

ہہ جہاز یو ایس ایس جانسٹن ہے، جو بحر الکاہل میں 6.5 کلومیٹر نیچے موجود ہے۔

متلاشیوں نے کئی ایک ڈئیوز میں ملبے کو سروے کرنے اور اس کی فلم بندی میں کئی گھنٹے گزارے۔

1944 میں جاپان کے جنگی جہازوں کے ایک بڑے بیڑے کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران امریکی بحریہ کا یہ 115 میٹر لمبا ڈسٹرائر ڈوب گیا۔

سروے مہم کی رہنمائی کرنے والے وکٹر ویسکوو نے کہا: “ملبہ اتنی گہرائی میں ہے کہ وہاں بہت کم آکسیجن موجود ہے اور اسی وجہ سے شدید لڑائی کے بعد بھی یہ کافی صحیح حالت میں موجود ہے۔

یو ایس ایس جانسٹن کی باقیات کو سب سے پہلے سنہ 2019 میں دریافت کیا گیا تھا اور تباہ اس کے کچھ حصوں کو فلمایا گیا تھا۔ لیکن ملبے کے ایک بڑا حصے کی کھوج لگانا ناممکن تھا کیونکہ یہ بہت زیادہ گہرائی میں تھا لہذا اس مہم کے لئے ڈی ایس وی لمیمٹنگ فیکٹر نامی ایک آبدوز تعینات کی گئی۔