کورونا: سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

644

کراچی : سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں 2دن کی پابندی  عائد کردی گئی، ہرہفتے اور اتوار اندرون ملک آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فی کیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر سے بچنے کےلیے ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے، بپلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق 9اپریل سے 25اپریل تک ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے تمام مزارات اور سینماگھروں پر بھی پابندی لگارکھی ہے، کورونا کی وباکے کم ہونے تک تمام تفریحی مقامات بھی بند کردیے گئے ہیں۔