سعودی عرب میں رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان

339

سعودی عرب میں رواں سال 30 روزے ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہر فلکیات نے تجزیے سے بتایا ہے کہ مملکت میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل ہو نے کا امکان ہے۔

ماہرفلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ توقع ہے اس سال 30 روزے ہوں اور رمضان میں 4 جمعے آئیں۔

عیدالفطر کے حوالےسے پیش گوئی کی گئی ہے کہ  13 مئی کو عید ہونے کا امکان ہے۔ماہر فلکیات نے کہا کہ اتوار کی شام غروب آفتاب کے بعد چاندکی پیدائش کا امکان نہیں ، پیر کی شام کو چاند دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ ے چاند کی پیدائش سوموار 12 اپریل2021 ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 32 منٹ پر ہو گی۔29 شعبان المعظم یعنی منگل 13 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جو پاکستان کے اکثر علاقوں میں 35 گھنٹے سے بھی تجاوز کر چکی ہو گی