امریکہ کا یو این آر ڈبلیو اے کی امداد بحالی کا اعلان، اسرائیل کی شدید مذمت

332

سینئر اسرائیلی عہدے داروں نے فلسطین مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کی مالی امداد دوبارہ شروع کرنے پر امریکہ پر تنقید کی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلڈ ارڈان نے کہا: “اسرائیل یو این آر ڈبلیو اے کے تحت ہو رہی اسرائیل مخالفت کے شدید خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب کو یقین ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے کی موجودہ شکل کی مناسبت سے اور مہاجروں کی غلط تعریف کرنے پر اسے اقوام متحدہ سے حذف کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے باقاعدگی سے ایسے مواد استعمال کرتا ہے جو اسرائیل کے خلاف اکساتے ہیں اور پناہ گزین کی غلط تعریف کرکے تنازعہ کو بڑھاوا دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی یقینی بنایا جائے” اشتعال انگیز” اور” یہودیوں کیخلاف مواد” کو یو این آر ڈبلیو اے کے تعلیمی نصاب سے ہٹا دیا جائے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکہ نے فلسطینیوں اور یو این آر ڈبلیو اے کی مالی امداد دوبارہ بحال کرنے کا ک کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکہ یو این آر ڈبلیو اے کو 150 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔