بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

382

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے بعد دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو فوجیوں نے ضلع شوپیاں اور پلواما میں اپنی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔نام نہاد آپریشن اور محاصرے کے آڑ میں گولیاں مار کر 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

رات گئے تک جاری  نام نہاد آپریشن میں قابض فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا اور شوپیاں میں مسجد کی جانب مسلسل فائرنگ کی۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے ہائی ہامہ میں ملی ہے۔ ادھر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں ائر پورٹ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔