مولانا فضل الرحمان کا اپنی صحت سے متعلق اہم بیان

354

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صحت میں بہتری آنے لگی، ان کا کہنا ہے کہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

صحت کے حوالے سے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابتدا میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی بخار کی علامت بھی تھی ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا اور  مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے لیکن آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کی  گزشتہ کئی روز سے طبیعت ناساز تھی وہ  بخار میں مبتلا تھے ۔مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ  پر موجود ہیں۔

ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تاہم  طبیعت ناسازی کی وجہ سےانہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔