امریکا: 80 پونڈ وزنی بم ڈسپوزل سوٹ میں طویل ترین دوڑ

358

امریکی فوج کے ایک کپتان نے 80 پونڈ وزنی بم ڈسپوزل سوٹ پہن کر 10 منٹ 23 سیکنڈ میں ایک میل کی دوڑ لگا کر گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

کیلیٹ فورٹ کیمبل میں واقع آرڈیننس ڈسپوزل یونٹ کے کمانڈر کیپٹن کیٹی ہرنینڈز نے جارج میسن یونیورسٹی میں بم ڈسپوزل سوٹ میں 10 منٹ 23 سیکنڈ میں ایک میل کی دوڑ لگائی اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل آرمی کے لیفٹیننٹ ایشلے سورینسن نے 2013 میں 11 منٹ اور 6 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ہرنینڈز نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سوٹ کا وزن 80 پاؤنڈ ہے جس میں ہیلمیٹ تنہا ایک پاؤنڈ کا ہے۔